کیازمین گول نہیں تھی؟سائنس دانوں نے حقیقت بتادی 

Feb 04, 2024 | 23:17 PM

ویب ڈیسک: ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ زمین گول تھی مگر اب سائنس دانوں نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ابتدائی دور میں زمین گیند کی طرح گول نہیں بلکہ اوبلیٹ (بیضوی شکل جس کے سرے چپٹے ہوں) شکل کی تھی۔
اس سے قبل سائنس دانوں کا خیال تھا کہ پروٹو سیارے (ستاروں کے گرد بننے والے نئے نئے سیارے) گول ہوتے ہوں گے۔ اس خیال کو پرکھنے کے لیے یونیورسٹی آف سینٹرل لنکاشائر کے محققین نے مصنوعی طور پر سمیولیشن کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ستاروں کے گرد ڈسک کی صورت میں سیارے کس طرح تشکیل پاتے ہوں گے۔
اس سمیولیشن میں نو تشکیل سیاروں کو گول ہونے کے بجائے چپٹی شکل میں پایا گیا۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سائنس دانوں نے سمیولیشن میں نو تشکیل شدہ سیاروں کی تھری ڈی شکلوں کا مشاہدہ کیا.
تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر ڈیمیٹری اسٹیمیٹیلوس کا کہنا تھا کہ سائنس دان یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ابتدائی دور میں زمین گول  نہیں بلکہ اوبلیٹ شکل کی تھی۔

مزیدخبریں