انڈوں کی فی درجن قیمت میں بڑی کمی 

Feb 04, 2024 | 22:40 PM

ویب ڈیسک:سردی کی شدت بڑھنے کے باوجود انڈوں کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 40 روپے کی کمی کر دی گئی۔شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت 440 سے کم ہو کر 400 روپے ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 650 روپے برقرار ہے۔

مزیدخبریں