عائشہ عمر کے فیشن برانڈ کے شوٹ نے سب کو مات دیدی

Feb 04, 2024 | 22:15 PM

ویب ڈیسک: لہنگا چولی میں فوٹو اور ویڈیو شوٹ، اداکارہ عائشہ عمر کے فیشن برانڈ نے سب کو مات دے دی۔


 شادی کے سیزن میں جہاں ہر برانڈ اپنے کپڑوں کی نمائش کیلئے شوبز شخصیات کا انتخاب کر کے سوشل میڈیا پر رونق لگائے ہوئے ہے وہیں مزاحیہ ڈرامہ سیریل "بلبلے" کی خوبصورت اداکارہ نے معروف کلاتھنگ برانڈ کیلئے شوٹ کرایا جس میں انہیں ٹشو فیبرک سے بنے نارنجی اور سہنرے رنگ کے لہنگا چولی میں دیکھا گیا۔
  اداکارہ عائشہ عمر نے پھر فیشن کے متوالوں کو مسحور کردیا۔عائشہ عمر کے لباس میں نارنجی رنگ کے لہنگے کے ساتھ سنہری چولی شامل تھی جس پر پیچیدہ کاریگری لباس کی خوبصورتی کو مزید نکھارتی معلوم ہو رہی ہے۔
عائشہ عمر نے کانوں میں بندے، گلے میں ہار اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔ 

مزیدخبریں