ایپل کا فولڈ ایبل ڈیوائس جلد متعارف کرانے کاعندیہ

ایپل کا فولڈ ایبل ڈیوائس جلد متعارف کرانے کاعندیہ
کیپشن: ایپل کا فولڈ ایبل ڈیوائس جلد متعارف کرانے کاعندیہایپل کا فولڈ ایبل ڈیوائس جلد متعارف کرانے کاعندیہ

ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت،چند برسوں میں ایپل کی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس متعارف کرائی جا سکتی ہے۔
اب تک متعدد کمپنیوں نے فولڈ ایبل فون تیار کیے ہیں مگر ایپل نے ایسا کوئی آئی فون متعارف نہیں کرایا۔
 9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی پہلی فولڈ ایبل ڈیوائس 2026 یا 2027 میں متعارف کرائی جاسکتی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فولڈ ایبل آئی فون ہوگا یا آئی پیڈ منی کی جگہ اسے پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے کسی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں جلد بازی نہیں کی جاتی اور اس کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے۔
ابھی فولڈ ایبل فونز تیار تو ہو رہے ہیں مگر ان میں کافی مسائل سامنے آرہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ڈیوائس کی اندرونی اسکرین 7 سے 8 انچ کی ہوسکتی ہے اور اسی لیے یہ آئی پیڈ منی کے متبادل کے طور پر بھی پیش کی جاسکتی ہے۔مگر اب تک اس ڈیوائس کی تفصیلات کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔
خیال رہے کہ فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے سے افواہیں کافی عرصے سے سامنے آرہی ہیں۔