امریکہ کا مشرقی وسطیٰ میں مزید حملوں کا عندیہ 

امریکہ کا مشرقی وسطیٰ میں مزید حملوں کا عندیہ 
کیپشن: امریکہ کا مشرقی وسطیٰ میں مزید حملوں کا عندیہ امریکہ کا مشرقی وسطیٰ میں مزید حملوں کا عندیہ 

ویب ڈیسک:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کاکہنا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف مزید فضائی حملے کر سکتا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ  ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے خلاف امریکی حملے صرف آغاز تھا۔

حوثی رہنما محمد عبدالسلام کاکہنا ہے کہ واشنگٹن اور لندن کے حملے انہیں خطے میں دلدل میں دھکیل دیں گے ۔ یمن کا غزہ کی حمایت کا فیصلہ پختہ، اصولی ہے اور کسی حملے سے متاثر نہیں ہوگا۔امریکہ اور برطانیہ کو خطے میں ایک نیا جنگی محاذ کھولنے کے بجائے بین الاقوامی رائے عامہ کو سننا چاہیے۔دنیا اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور اسرائیل کو قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔