سیکریٹری الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ

Feb 04, 2024 | 20:41 PM

ایک نیوز:سیکریٹری الیکشن کمیشن نے  چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری نے اپنے مراسلے میں لکھا کہ  الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد  کی ذمہ داری سونپی گئی ہے  ایسے انتظامات کئے جائیں  کہ انتخابات ایمانداری، منصفانہ اور قانون کے مطابق منعقد کیے جائیں، آئین کے آرٹیکل 220 کے مطابق تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز الیکشن کمیشن کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں معاونت کریں۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی ،تمام 859حلقوں کے لئے  بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی، ملک بھرمیں بیلٹ پیہرز کی ترسیل کل مکمل کر لی جاۓ گی، دو ہزار اٹھارہ میں 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے۔ترجمان کے مطابق  اس الیکشن میں امیدواروں کی تعداد ڈیڑھ سو گنا زیادہ ہے۔

مزیدخبریں