عطا تارڑ،میاں مصباح الرحمان کوالیکشن کمیشن کےنوٹسزجاری

Feb 04, 2024 | 20:39 PM

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 127سے لیگی امیدوارعطا تارڑ اور پی پی 160سے پیپلزپارٹی کے امیدوار مصباح الرحمان کونوٹسزجاری کردیئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے عطا اللہ تارڑ اور میاں مصباح الرحمان کو  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین مبینہ ووٹوں کی خریدوفروخت اور الیکشن دفتر پر حملے کے تناظر میں نوٹسزجاری کئے گئے۔

  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے دونوں امیدواران کو 5فروری کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ طلب کر لیا۔

مزیدخبریں