یوم یکجہتی کشمیر،غیرملکی سفیروں کوکل وزارت خارجہ دورے کی دعوت 

Feb 04, 2024 | 19:24 PM

ویب ڈیسک:یوم یکجہتی کشمیر پروزارت خارجہ نے کل غیرملکی سفیر وں کو وزارت خارجہ کےدورے کی دعوت دیدی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کے سفیرکل سہ پہر وزارت خارجہ پہنچیں گے۔سفیروں میں یورپی, ایشیائی, عرب, افریقی لاطینی و جنوبی امریکی ممالک  کے سفیر شامل ہیں۔ سفیروں کو یوم یکجہتی کشمیر ہر بھارتی مظالم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی غیر ملکی سفیروں کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بریفنگ دیں گے۔دنیا بھر میں بیرون ممالک سے بھارتی ایجنٹوں کی دیگر ممالک میں کارروائیوں پر بھی بات کی جائے گی۔

دفتر خارجہ بریفنگ میں یوم یکجہتی کشمیر کی تاریخی و قانونی حیثیت پر بھی بات ہو گی۔بھارت کی جنب سے حریت قائدین کے ساتھ روا رکھے جانے والے مظالم ہر بھی بات ہو گی۔

مزیدخبریں