ویب ڈیسک:عام انتخابات کیلئےلاہور پولیس کی طرف سے الیکشن سمارٹ پولیس ایپ کو مکمل طور پر آپریشنل کر دیا گیا ۔
عام انتخابات کے لئےسٹیٹیک ڈیوٹی (STATIC DUTY)پر تعینات نفری کے موبائلز پر ایپ انسٹال کروا دی گئی الیکشن سمارٹ پولیس ایپ کے متعلق تمام نفری کو ٹریننگ پہلے ہی مہیا کی جا چکی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز وڈویژنل سید علی ناصر رضوی کاکہنا تھا کہ الیکشن سمارٹ پولیس ایپ عام انتخابات کے پُر امن انعقاد میں مدد گار ثابت ہو گی۔ آپس رومز ایپ کو ریل ٹائم میں مانیٹر کریں گے۔لاہور پولیس پرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے پر عزم ہے۔اسلحہ کی نمائش وہوائی فائرنگ کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی۔ اسلحہ کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔