’’شیر‘‘کاراستہ روکنے کیلئے ’’تیر‘‘پرٹھپہ لگاناہوگا،بلاول بھٹو

Feb 04, 2024 | 18:41 PM

ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ اگر شیرکاراستہ روکنا ہے توپھر تیرپرٹھپہ لگاناہوگا۔تیرپرٹھپہ لگا کر نفرت اور سیاسی انتقام کی سیاست کودفن کریں۔

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حیدرآباد کے بھائی اور بہنوں کے ساتھ یہاں موجود ہوں۔حیدرآباد کی عوام کا میں شکر گزار ہوں۔ آپ نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں جیالا مئیر جتوایا , نفرت اور تقسیم کی سیاست کو حیدرآباد کی عوام مسلسل دیکھتے آرہے ہیں عوام نقصان اٹھاتے رہے , قربانیاں دیتے رہے پر امن لوگ کبھی ظالم , آمر اور یزید کے سامنے نہیں جھکے ۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ آج بھی جو الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں آپ ان کی اصلیت جانتے ہو ۔آپ ان کے ماضی کے بارے میں جانتے ہو , آپ نے دیکھا 90 کی دہائی میں انہوں نے اس شہر کے ساتھ کیاکیا۔آپ انکی نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہو ۔

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ گر میں وزیر اعظم بنونگا تو اپنے منشور کے تمام نکات پر عمل کرونگا ۔ پاکستان کی آمدنی دگنی کرکے دکھاونگا ۔عوام کے 30 لاکھ گھر بناکر مالکانہ حقوق دونگا۔ میں اس ملک کے غریب عوام کو 300 یونٹس بجلی مفت دونگا۔میری والدہ اس دنیا میں نہیں رہی لیکن میں ایسے ہی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں۔جیسا بیٹا ماں کی کرتا ہے۔ہم نے بلا سود قرضہ دینگے تاکہ اپنا کاروبار کریں،معیشت میں کردار ادا کریں۔نوجوانوں کو بے نظیر یوتھ کارڈ دونگا جب تک روزگار نہیں ملتا میں مالی مدد پہنچاونگا  ۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی ہوگی۔ہر جگہ صحت کی معیاری سہولت دینگے ۔ وفاق کے پیسے صوبوں پر آنے تھے وہ نہیں مل رہے۔ سالانہ 300 ارب جو ضائع ہوتا ہے وہ عوام پر خرچ کرونگا ۔سالانہ صرف اشرافیہ کو ایک ہزار ارب سبسڈی دی جاتی ہے۔ہمیں   یہ سبسڈی نوجوانوں, مزدوروں کو دلوانا ہے۔لیکشن میں چند دن ہیں دن رات محنت کرنا ہے۔آپ نے سب کو سمجھانا ہے کہ مقابلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ہوگا۔ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مخالفین پربھی نشترچلائے اور کہا کہ  اگر آپکو ستارے پر مہر لگانے کا کہا جائے تو وہ آسمان پر اچھے لگتے ہیں۔اگر آپ سے کہا جائے کہ پتنگ پر مہر لگانا ہے تو آپکو کہنا ہےہم پاکستان مردہ باد نعرے لگانے والوں کو ووٹ نہیں دیتے ۔ آپکو کہنا ہے کہ پتنگ کو کاٹ دینگے آپکو کسی آزاد امیدوار پر مہر لگانے کا کہا جائے تو کہنا کہ تیر پر مہر لگاؤنگا۔ شیر کا راستہ روکونگا ۔ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز حلف لیں وعدہ کریں کہ اگر جیتے تو ان کی خدمت کرنا ہے۔

مزیدخبریں