6فروری تک بیلٹ پیپرزکی ترسیل یقینی بنائی جائیگی،محسن نقوی

Feb 04, 2024 | 17:56 PM

ویب ڈیسک:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 6فروری تک بیلٹ پیپرز اور متعلقہ سامان کی ترسیل یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کردیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت عام انتخابات کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،صوبائی الیکشن کمشنر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سی سی پی او لاہور، کمشنر اورمتعلقہ حکام کی شرکت تمام ڈویژنل کمشنرزاور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ میں بتایا کہ  پولنگ سٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے، جسے 6فروری تک مکمل کرلیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ  پولنگ سٹیشنز پر بجلی او رانٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ضروری انتظامات کیے جائیں۔رزلٹ کی شفافیت اور میڈیا کی سہولت کے لئے ہر پولنگ سٹیشن کے باہر سمارٹ میڈیا وال نصب کی جائے گی۔

محسن نقوی نے  پولنگ کے تمام عمل کو شفاف اورخو ش اسلوبی سے سرانجام دینے کیلئے متعلقہ اداروں میں موثر رابطے کی ہدایت  کردی ۔

مزیدخبریں