عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،آصفہ بھٹو زرداری 

عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،آصفہ بھٹو زرداری 
کیپشن: عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،آصفہ بھٹو زرداری 

ایک نیوز :پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس صحت پر تھا، ہر کسی کو فری علاج ملنا چاہیے،ہماری ترجیح صحت کی سہولتیں ہیں جوآپ کا بنیادی حق ہے۔

آصفہ بھٹونے مزید کہا کہ  ہم نے اسپتال قائم کئے  جو مفت علاج فراہم کرتے ہیں،جنوبی پنجاب کےہرڈسٹرکٹ میں اسپتال بناکردینگے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ میں20لاکھ گھر بن رہےہیں، پیپلزپارٹی لوگوں کو گھر بنا کردیتی ہے باقی جماعتیں گھر چھینتی ہیں پیپلزپارٹی آپ کیلئے لڑرہی ہے باقی کرسی کی سیاست کرتےہیں ۔