ویب ڈیسک:سوڈان میں یواین مشن کے دوران شہید ہونیوالے سپاہی محمد طارق کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرخاک کردیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی محمد طارق کی نمازجنازہ آبائی علاقے بدین میں اداکی گئی۔نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران و جوان، شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سپاہی محمد طارق29جنوری کو سوڈان میں یواین امن مشن کے دوران دہشتگرد حملے میں شہید ہوئے اب تک 181 پاکستانی دنیا بھر میں قیام امن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اندرون و بیرون ملک ہر محاذ پر پاکستان کی سر بلندی کیلئے تیار ہیں۔