سابق حکومتوں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کام نہیں کیا ، آصف علی زرداری

سابق حکومتوں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کام نہیں کیا ، آصف علی زرداری
کیپشن: سابق حکومتوں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کام نہیں کیا ، آصف علی زرداری

ایک نیوز :پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کے مسائل کا ادراک ہے ،سابق حکومتوں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے آپ کو دیکھ کر ہی آپ کے مسائل کا اندازہ ہو رہا ہے،غریب کی آواز کو کہنے سے پہلے ہی سمجھ سکتے ہیں، ہم نے بینظیر بھٹو کے نام پر مالی مدد کے لئے کارڈ جاری کیا،ہمیں غربت اور مہنگائی کا بھرپور احساس ہے۔

آصف علی زرداری کا مزید کہناتھا کہ سابق حکومتوں نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے بالکل کام نہیں کیا،کسانوں کو ان کی فصلوں کا صحیح ریٹ نہیں دیا گیا ، پیپلزپارٹی آپ کو ملک میں ہی خوشحالی کے مواقع فراہم کرے گی،تلہ گنگ کے لوگوں کی محبت ہی مجھے یہاں کھینچ لائی ہے،یہاں کے عوام کو درپیش تمام مشکلات سے آگاہ ہوں، اپنے دور حکومت میں  میں نے تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا، آپ لوگوں کے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں جو غربت بھی آج اس سے ڈبل ہوچکی ہے ہم عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔