عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے7لاکھ بیلٹ باکس اکٹھے کر لئے

عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے7لاکھ بیلٹ باکس اکٹھے کر لئے
کیپشن: عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے7لاکھ بیلٹ باکس اکٹھے کر لئے

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں جاری،7لاکھ بیلٹ باکس اکٹھے کر لئے گئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق  ملک بھر میں 2لاکھ 76ہزار سے زائد بولنگ بوتھ قائم کئے جارہے ہیں۔ ہر بولنگ بوتھ کے لئے دو بیلٹ باکس فراہم کئے جارہے ہیں۔ ہر پولنگ بوتھ پر ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔ دو پولنگ اسٹیشن پر پانچ بیلٹ باکس فراہم کیے جائیں گے جن میں ایک اضافی ریزرو باکس ہوگا۔

 ملک بھر میں ووٹ کیلئےپانچ لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے۔  تقریباً ڈیڑھ لاکھ باکسز ریزرو رکھے گئے ہیں۔زیادہ تر بیلٹ باکس پہلے سے الیکشن کمیشن کے پاس موجود تھے ۔محدود تعداد میں نئے باکس خریدے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق  الیکشن میں سبز ڈھکنے والا سفید بیلٹ باکس استعمال کیا جائے گا۔ بیلٹ باکس پر چار سیل لگائی جائیں گی۔ بیلٹ باکس کو لگائی جانے والی ہر سیل پر الگ نمبر درج ہوگا۔ذرائع 48×40×46سینٹی میٹر کا باکس ووٹ ڈالنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔الیکشن میں 60 لیٹر کا نیم شفاف پلاسٹک کا بیلٹ باکس استعمال کیا جا رہا ہے۔ بیلٹ باکس اعلی معیار کے پولی پروپیلین (Polypropylene)مواد سے بنایا گیا ہے۔ہر بیلٹ باکس پر الیکشن کمیشن کا لوگو پرنٹ ہوگا۔ بیلٹ باکس بھر جانے پر دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  2018 میں 146.48 ملین روپے کے ضرورت سے زائد بیلٹ باکس خریدے گئے۔آڈیٹر جنرل اف پاکستان کی رپورٹ 2018 میں 87 ہزار 77بیلٹ باکس کی کمی تھی مگر 2 لاکھ 2ہزار 239 بیلٹ باکس خریدلئے گئے۔