ن لیگ کا احسن اقدام ،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ونگ بنادیا

Feb 04, 2024 | 17:17 PM

ایک نیوز:مسلم لیگ ن نے موسمیاتی تبدیلیوں اور پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے ونگ بنا دیا ۔
ذرائع کے مطابق  موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے اہداف کمیٹی کی سربراہ مریم اورنگزیب کو بنایا گیا ہے، مسلم لیگ ن کا موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ونگ پاکستان میں سیلاب، آسمانی آفات اور ہنگامی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر رپورٹ مرتب کرے گا مریم اورنگزیب موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تجاویز قیادت کے سامنے پیش کریں گی،موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ونگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کی صورتحال پر بھی غور کرے گا۔

مزیدخبریں