ویب ڈیسک:ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے لال حویلی کے باہر جلسے کی اجازت دینے سےصاف انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے لال حویلی کے باہر 6فروری کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی جسے ضلعی انتظامیہ نے مسترد کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی خطرات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،تحریری طورپربھی آگاہ کردیاگیاہے۔