بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور

Feb 04, 2024 | 09:36 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مغربی سسٹم کمزور پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بلوچستان کے شمال مغربی اور وسط ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے، بیشتر علاقوں میں دوپہر کے بعد موسم صاف ہونے کا امکان ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں برفباری کے بعد راستے کھول دیے گئے ہیں۔

توبہ اچکزئی کے مختلف علاقوں کی ندیوں میں سیلابی صورت حال ہے، توبہ اچکزئی میں ڈیمز کی صورت حال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش لسبیلہ میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ خضدار میں 13، اورماڑہ میں 4  اور قلات میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مزیدخبریں