انٹرنیشنل لیگ، ٹی20میں اعظم خان اورمحمدعامرنےدھوم مچادی

Feb 04, 2024 | 07:06 AM

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل لیگ(آئی ایل)ٹی20میں پاکستانی کھلاڑی اعظم خان اورمحمدعامرنےدھوم مچادی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی کرکٹرانٹرنیشنل کرکٹ لیگ میں کامیابی کےپنجےگاڑھ رہےہیں،جس کےباعث ان کی بیٹنگ اوربولنگ کےخواب چرچےہورہےہیں۔
دبئی میں جاری آئی ایل ٹی20 میں ڈیزرٹ وائپرز میں شامل اعظم خان نے صرف 20 گیندوں پر ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔
گلف جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اعظم خان نے4 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔
اعظم خان کی یہ پرفارمنس ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری بن گئی ہے۔
دوسری طرف ڈیزرٹ وائپرز میں ہی شامل پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی پلیئرز کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

مزیدخبریں