لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش،موسم سردہوگیا

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش،موسم سردہوگیا
کیپشن: Rain, weather has turned cold in various cities of Punjab including Lahore

ویب ڈیسک:لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش کاسلسلہ وقفےوقفےسےجاری ہے،جس سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش کاسلسلہ وقفےوقفےسے جاری ہے،جس سےجاتی ہوئی سردی ایک بارپھرسےلوٹ آئی ہے۔
مغلپورہ،تاجپورہ،لال پل،گڑھی شاہو،مال روڈاورجیل روڈپربارش کےباعث موسم سردہوگیا۔
ماڈل ٹاؤن،اقبال ٹاؤن،وحدت روڈ،گرین ٹاؤن اورٹھوکرنیازبیگ میں بھی بادل برسنےسےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
کینال روڈ،گلبرگ،صدر،گارڈن ٹاؤن،کلمہ چوک،مزنگ اوراچھرہ میں بھی بارش ہوئی ۔ بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔ بارش کےباعث لیسکو کےکئی فیڈرٹرپ کرگئے۔
ٹنڈوالہ یار شہراورگردونواح میں بارش کاسلسلہ وقفےوقفےسےجاری ہے، بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، بارش کے ساتھ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
 جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں بوندا باندی  سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
 منڈی بہاؤالدین شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کےباعث سردی میں اضافہ ہوگیا،حالیہ بارش فصلوں کے لیے مفید ثابت ہو گی۔