ویب ڈیسک: عراق اورشام پرامریکی فضائی حملوں میں تقریبا13افرادجاں یحق ہوئےجس پرعراق نےتباہ کن نتائج سےخبردارکردیا۔
تفصیلات کےمطابق اردون میں ڈرون حملے میں3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں امریکانے حملے کیے جس پر عراق نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کے جارحیت پر مبنی اقدام سے خطے میں تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق عراقی حکام نے بتایا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں تقریباً13 معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی حکام کے مطابق جنگی طیاروں نے عراق اور شام میں85 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈکےجاری کردہ بیان کےمطابق عراق اور شام پر حملوں میں استعمال کیے گئے جنگی ساز و سامان کی تعداد125 تھی اور انہیں امریکا سے اڑائے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے سمیت دیگر متعدد طیاروں کے ذریعے پہنچایا گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملوں میں متعدد شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہےکہ چند روز قبل اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں3 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
امریکی حملوں کےنتیجےمیں عراق نےتباہ کن نتائج سےخبردارکردیا
Feb 04, 2024 | 03:02 AM