ٹی20ورلڈ کپ،ٹکٹوں کی خریداری کیلئے12لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہو گئی

ٹی20ورلڈ کپ،ٹکٹوں کی خریداری کیلئے12لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہو گئی
کیپشن: ٹی20ورلڈ کپ،ٹکٹوں کی خریداری کیلئے12لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہو گئی

 ویب ڈیسک:امریکا اور  ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے ٹکٹوں کی خریدکے لیے 48 گھنٹوں میں 12 لاکھ لوگوں نے رجسٹریشن کرالی۔
126 ملکوں سے کل ایک عشاریہ دو ملین فینز  نے ٹکٹس کی بیلٹنگ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔میزبان ملک امریکا اور  ویسٹ انڈیز سے 9 لاکھ فینز  نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
ٹکٹ بیلٹنگ کے لیے رجسٹریشن 7 فروری تک جاری رہےگی، قرعہ اندازی کے ذریعے رجسٹرڈ فینز کو  ٹکٹ ملیں گے۔دوسرے مرحلے میں 22 فروری سے ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر فروخت ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 55 میچز کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ٹکٹ فروخت ہوں گے۔