ویب ڈیسک:سانحہ 9مئی کی پلاننگ لال حویلی میں ہونے کا الزام،واثق قیوم اور صداقت عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
ذرائع کے مطابق صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر بھی شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔
اجمل صابر نے اپنے بیان میں بتایا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ کی گئی تھی۔پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایماء پر کی گئی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کی حراست میں ہیں۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کو طلب کر لیا ہے۔
سانحہ 9مئی،واثق قیوم،صداقت عباسی وعدہ معاف گوہ بن گئے
Feb 04, 2024 | 00:09 AM