لاہور کے انویسٹی گیشن انچارجزسمیت104پولیس افسران تبدیل 

Feb 04, 2023 | 23:35 PM

ایک نیوز: ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے  شہر بھر کے انویسٹی گیشن انچارجز سمیت 104 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق انچار ریس کورس انوسٹی گیشن سونیا لیاقت ،محمد عمران، ارشد علی اور مرتضی اسلم کو بھی کلوز کر دیا گیا ۔

مرتضی احمد کا  انچارج انوسٹی گیشن شاہدرہ تبادلہ کر دیا گیا ۔سید اسرار حسین کوانچارج انوسٹیگیشن شفیق آباد تعینات کردیاگیا۔

 غلام ضمیر شادباغ ، صفدر علی داتا دربار ،محمد سلیم شاہدرہ ٹاؤن انوسٹیگیشن انچارج تعینات کر دیئے گئے۔

عاطف ریاض مصری شاہ، انور سعید انچارج انوسٹیگیشن راوی روڈ تعینات ،محمد فیاض کابھاٹی گیٹ تبادلہ کردیاگیا۔

اعجاز علی  کا لوئرمال تبادلہ ،صداقت علی کو نو لکھا انوسٹی گیشن انچارج تعینات کر دیا گیا ۔

ممتاز حسین گوالمنڈی ، محمد اشرف لاڑی اڈا،لاہورغلام حسین بادامی باغ انوسٹیگیشن انچارج تعینات ہوئے۔

مزیدخبریں