سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

Feb 04, 2023 | 23:08 PM

ایک نیوز : سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سابق صدر آصف زرداری پر الزام کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کے بعد اڈیالہ جیل  راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا اڈیالہ جیل میں مینوئل  پر طبی معائنہ ہوا جو نارمل رہا ۔ شیخ رشید بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ضروری ادویات کے ساتھ ہائی سیکورٹی بیرک میں بند کردیا ۔

قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب سیشن عدالت نے کراچی تھانہ موچکو میں درج مقدمہ میں شیخ رشید کی راہداری ریمانڈ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔سندھ پولیس نے عدالت سے سربراہ عوامی مسلم لیگ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

 

مزیدخبریں