سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزارتک پہنچ گئی

Feb 04, 2023 | 22:53 PM

ایک نیوز :سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 500 کی نئی بلند پہنچ گئی، جو 12 ہزار اضافے کو ظاہر کرتی ہیں، جس کی وجہ صنعتکار خام مال کی قلت اور موجودہ معاشی صورتحال کو قرار دے رہے ہیں۔

 امریلی اسٹیل لمیٹڈ (اے ایس ایل) نے لاہور ریجن میں ڈیلرز کو اطلاع دی کہ 9.5-10 ایم ایم سریے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار فی ٹن اور 12ایم ایم سے اوپر کے سریے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار روپے ہوگی۔

اسی طرح 2 فروری سے اسلام آباد ریجن میں 9.5-10 ایم ایم اور 12 ایم ایم کے سریے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 500 اور 2 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگی، کمپنی نے اپنے صارفین کو اطلاع دی کہ وہ ملک میں خام مال کی قلت کے سبب نئے آرڈرز نہیں لے رہی۔

مغل اسٹیل نے بھی 3 فروری سے فی ٹن ’ری بار‘ سریے کی قیمت میں 12 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا، یونین اسٹیل نے اپنے بزنس پارٹنرز کو بتایا کہ وہ 3 فروری سے نئے آرڈرز نہیں لے رہے۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین الطاف تائی نے بتایا کہ تعمیراتی خام مال خاص طور پر سریے کی زیادہ قیمتوں کی وجہ بلڈرز اپنے پروجیکٹس بند کر رہے ہیں، جس کے سبب ہزاروں افراد کی ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں۔

  حکومت پر زور دیا کہ تعمیراتی خام مال ہمسایہ ممالک سے بارٹر کی بنیاد پر منگوایا جائے تاکہ موجودہ صورتحال پر قابو پایا جاسکے ورنہ بلڈرز اور ڈیولپرز اپنی سرمایہ کاری دیگر ممالک میں لے جانے پر مجبور ہو جائیں گے، یہ قدم پاکستانی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں