بھارتی کرکٹرز سراج اور عُمران کا ماتھے پر تِلک لگوانے سے انکار ،ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹرز سراج اور عُمران کی ماتھے پر تِلک لگوانے سے انکار
کیپشن: Indian cricketers Siraj and Umran refused to apply tilak on their foreheads

ایک نیوز :بھارت کے مسلمان  کرکٹرزمحمد سراج اور عُمران ملک نے ماتھے پر تلک لگوانے سے انکار کردیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

تفصیلات کےمطابقبھارتی ٹیم کے مسلمان فاسٹ باؤلرز محمد سراج اور عُمران ملک کی جانب سے ماتھے پر تِلک لگانے سے انکار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر  کرکٹرز کے خلاف نیا ہنگامہ برپاکردیا ۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ٹیم  ہوٹل میں داخل ہورہی ہے ، ہوٹل کے عملے کی ایک خاتون کھلاڑیوں کے ماتھے پر تِلک لگارہی ہیں جب  محمد سراج کی باری آتی ہے تو وہ خاتون کو تِلک لگانے سے منع کر دیتے ہیں ان کے بعد عُمران ملک بھی تلک لگانے سے انکار کر دیتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے دونوں مسلمان کرکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور  انہیں ہندو مذہب کی توہین کامرتکب ٹھہرا دیا ۔

اس ویڈیو میں بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راتھوڑ اور ایک سپورٹ اسٹاف کے رکن بھی تلک لگوانے سے انکار کر دیتے ہیں لیکن ان کے اس عمل کو کسی نے بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا لیکن سراج اور عُمران کے انکار پر طوفان برپا کردیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی مسلمان کرکٹر نے غیرمسلم رسومات، عقائد اور طریقہ کار پر عملدرآمد سے انکار کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی بھارت سمیت مختلف ممالک کے کرکٹرز ایسا کر چکے ہیں۔

2009 میں محمد عرفان اور ان کے بھائی محمد یوسف نے بھی آسٹریلیا سے وطن واپسی پر ماتھے پر تِلک لگوانے سے انکار کردیا تھا اور سراج کی طرح ان دونوں کرکٹرز کو بھی بھارتی شائقین کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ تِلک لگانا بھارت میں ہندو مذہب کی برسوں پرانی رسم ہے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے یہ لگایا جاتا ہے۔