ایک نیوز :بالی ووڈ معروف اداکارہ سنی لیونی کے فیشن شو سے قبل وینیو پر زوردار دھماکاہوا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست منی پور کے شہر امفال میں ہفتے کے روز دھماکا ہوا جہاں اتوار کو ایک فیشن شو ہونا تھا جس میں سنی لیونی نے بھی شریک ہونا تھا ۔
دھماکا صبح 6 بجے ہوا تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔رپورٹس کے مطابق دھماکے سے 100 میٹر دور ہونے والے فیشن شو میں کل سنی لیونی کو شرکت کرنی ہے جب کہ تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکے کے لیے کس چیز کا استعمال کیا گیا تھا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔دھماکے کے فورابعد جائے وقوعہ کے گرد پولیس کمانڈوز کی ٹیم نے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔