وہاڑی: چلتی بس میں 18 سالہ بس ہوسٹس کیساتھ زیادتی 

Feb 04, 2023 | 20:54 PM

 ایک نیوز : وہاڑی میں  دانیوال کی حدود میں بس گارڈ نے بس لاک کرکے اسلحہ کے زور پر ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔

 پولیس کے مطابق بس کے گارڈ نے اسلحہ کے زورپربس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ چلتی بس میں پیش آیا، بس مسافروں سےخالی تھی کہ دانیوال کی حدود میں گارڈ نے بس کو لاک کرکے بس ہوسٹس سے زیادتی کی۔ڈرائیور نے بھی گارڈز کی معاونت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار متاثرہ بس ہوسٹس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ دانیوال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں