بھارت کا روس کو پٹرول کی ادائیگیاں ڈالر میں نہ کرنے کا فیصلہ

Feb 04, 2023 | 20:43 PM

ایک نیوز :بھارت نے روس کی پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں ڈالر میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارت روس کو ڈالر کی بجائے درہم میں ادائیگیاں کرے گا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان نے ایک بار پھر روس سے پیٹرول خریدنے کے لیے ادائیگی ڈالر کے بجائے متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے امارات میں ایک برانچ بھی کھولی ہے۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے درہم میں ادائیگی کی تھی لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکا تھا اور ڈالرز میں پیٹرول خریدا جا رہا تھا تاہم اب دوبارہ درہم کے استعمال کا آغاز کیا گیا ہے۔

  اس سے قبل بھارتی تاجروں نے مشورہ دیا تھا کہ جی سیون کی جانب سے روسی خام تیل پر عائد کردہ حد کے باعث مقررہ حد کے اندر ادائیگی ڈالر میں کی جائے البتہ اس سے زائد خریداری پر ادائیگی درہم میں کی جائیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے بعد انڈیا دنیا میں تیل کا تیسرا سب سے بڑا صارف ہے اور ملکی ضروریات کا 80 فیصد تیل دنیا سے مختلف ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے اور اس پر عائد کی گئی پابندیوں کے بعد بھارت روس سے انتہائی رعایتی نرخوں پر خام تیل برآمد کررہا ہے ۔

سنہ 2021 میں انڈیا نے اپنی ضروریات کا صرف دو فیصد تیل یعنی تقریباً 12 ملین بیرل خام تیل روس سے درآمد کیا تھا۔2022میں روسی خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کافی گر گئی جس کی وجہ سے  انڈیا نے روس سے رابطہ کیا اور رعایتی داموں پرکئی گنا زیادہ خام تیل خریدا ۔

تحقیقی ادارے ’کیپلر‘ کے تجزیہ کار میٹ سمتھ کا کہنا ہے کہ ’عالمی تیل منڈی کے مقابلے روسی یورال خام تیل تقریباً 30 ڈالر فی بیرل سستا دیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں