ایک نیوز:قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا۔
کوئٹہ میں منعقد تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی ایس پی کا اعزازی رینک لگایا
تقریب میں بلوچستان پولیس کے شہداء پر مبنی ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی اور پشاور سانحے کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔
آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ مہذب قومیں اپنے ہیروز کو قومی ہیرو کے طور پر پیش کرتی ہیں، آج ہم اپنے قومی ہیرو کو تسلیم کرنے سمیت بلوچستان پولیس کو اعزاز دے رہے ہیں۔ نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا حصہ بنانا اعزاز کی بات ہے، فاسٹ بولر نے کم مدت اور محدود وسائل میں کرکٹ کا سفر طے کیا، گلیوں سے کھیل کر قومی ٹیم تک پہنچنا اعزاز کی بات ہے ۔