ایک نیوز:امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرینی افواج کی روسی افواج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 2.2 بلین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ اس امداد میں خاص طور پر یوکرین کو اپنی آبادی کے دفاع میں مدد کرنے کے لیے اہم فضائی دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ بکتر بند گاڑیاں اور میزائل لانچرز کے لیے گولہ باررود شامل ہے۔
پینٹاگون نے جنوری میں یوکرین کے لیے فوجی امداد کی ایک نئی کھیپ کا اعلان کیا تھا تاہم اس میں بھاری "ابرامس" ٹینک شامل نہیں تھے، نئے امدادی پیکج میں 59 بریڈلی جنگی گاڑیاں اور 90 سٹرائیکر انفنٹری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
امریکی فوج یوکرین کو 53 مائن ریزسٹنٹ آرمرڈ وہیکلز ( ایم آر اے پی ) اور 350 ایچ 998 ہمویز بھی دے گا، واشنگٹن یوکرینی فوج کو ہزاروں گولہ بارود کے علاوہ ناسماس اور ہمارس طیارہ شکن نظام کے لیے اضافی میزائل اور ایوینجر 8 طیارہ شکن نظام بھی حوالے کرے گا۔