آزادکشمیربلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کا بڑا بریک تھرو

Feb 04, 2023 | 20:11 PM

ایک نیوز:آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن میں مخصوص نشستوں پرحکمران جماعت پی ٹی آئی نے کوٹلی میں 7 مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔

آزادجموں کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں مخصوص نشستوں پر انتخابات میں  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بری شکست ہوئی۔

تحریک انصاف نے کوٹلی میں 3 یوتھ کونسلر، 3 لیڈی کونسلر سمیت کسان کونسلر کی نشست بھی جیت لی۔ پی ڈی ایم اتحاد صرف دو کونسلر بنوانے میں کامیاب ہوا۔ 

وزیراعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس خان کے آبائی حلقہ پونچھ 5 میں تھوراڑ کی تینوں مخصوص نشستیں (یوتھ کونسلر۔ لیڈی کونسلر اور کسان کونسلر) پی ٹی آئی نے جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے جیت لیں۔

 وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی آبائی یونین کونسل بنگوئیں(پونچھ 5) کی لیڈی اور یوتھ کی دونوں نشستیں بھی تحریک انصاف نے جیت لیں۔

آزادکشمیر کے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ضلع بھمبر میں بھی   پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ پی ٹی آئی کے 4 امیدوار کامیاب، 1 پی ٹی آئی حمایت یافتہ کامیاب، جبکہ پی پی ہی اور ن لیگ دو دو سیٹیں لے سکیں۔

مزیدخبریں