بدترین مہنگائی، اشیاخورونوش کی قیمتوں میں100فیصداضافہ

Feb 04, 2023 | 20:06 PM

ایک نیوز :ملک میں ڈالراورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے مہنگائی مزید بڑھادی۔اشیاخورونوش کی قیمتوں میں 100فیصداضافہ ہوچکاہے۔

رپورٹ کے مطابق گھی کی قیمت نے 6،انڈوں نے 3سینچریاں مکمل کرلیں۔مرغی، دالیں، پھل اور سبزیاں بھی قیمتوں کی میراتھن میں شامل ہیں۔اشیا ضروریہ غریب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

دکانداروں کاکہنا ہے کہ  منڈی سے مہنگی سبزیاں لے کر سستی کیسے فروخت کریں ایسے میں پرائس مجسٹریٹس بغیر بات سنے چالان کر رہے ہیں۔حکومت کو اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے  میکنزم بناناہوگا۔

مزیدخبریں