ایک نیوز :فیصل آباد میں تحریک انصاف کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرکارکن آمنے سامنے آگئے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بدنظمی دیکھنے میں آئی ،فیصل آبادمیں پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکی کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ بنائے جانے کے معاملے پر پریس کانفرنس کے دوران ناراض کارکنوں نے احتجاج شروع کرد یا۔
احتجاج کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما فیض اللہ کموکی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔کارکنوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، من پسند افراد کو ٹکٹ دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں جنہیں کارکن کبھی قبول نہیں کریں گے بلکہ اس طرح کے فیصلوں کے نتیجے میں کارکن اپنی پارٹی کے خلاف آزادنہ طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے جس سے پارٹی ووٹ تقسیم ہوگا اور پارٹی کے منتخب امیداوار کو نقصان ہو گا ۔