فیصل قریشی کی فلم منی بیک گارنٹی کا ٹیزرجاری

فیصل قریشی کی فلم منی بیک گارنٹی کا ٹیزرجاری
کیپشن: Faisal Qureshi's movie Money Back Guarantee teaser released

ایک نیوز:اداکار سے فلم ساز بننے والے فیصل قریشی نے فلم MBG (منی بیک گارنٹی) کا ٹیزر جاری کیا ہے، جس میں فواد خان کی فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی درج ہے۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں کیپشن ہے:(ہم پہ بھروسہ کرو!)پوسٹ کے مطابق منی بیک گارنٹی عید الفطر 2023 پر ریلیز کی جائے گی۔
مختصر ویڈیو میں فواد خان (ہم پہ بھروسہ کرو) گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹیزر میں شنیرا اکرم کو بھی فریم میں دکھایا گیا ہے۔


فیصل قریشی کی ہدایت کاری پر مبنی ’منی بیک گارنٹی‘ ایک پاکستانی ایکشن فلم ہے جو بینک ڈکیتی پر مبنی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ کچھ حصوں کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔
فلم میں فواد خان، وسیم اکرم، شنیرا اکرم، میکال ذوالفقار، عائشہ عمر، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، حنا دلپزیر، شایان خان، مانی، کرن ملک، علی سفینہ، و دیگر کاسٹ شامل ہیں۔