ایک نیوز :شیخ رشید احمد سے ملنے سے روکنےپر فیاض الحسن چوہان پولیس افسروں سے الجھ پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان جب شیخ رشید احمد سے ملنے پہنچے تو انہیں پولیس کی جانب سے روک دیا گیا ۔جس پر فیاض الحسن چوہان نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ انہیں کس نے روکا ہے کیا رانا ثنا اللہ نے روکا ہے انہیں ؟
پولیس اہلکاروں نے کوئی جواب نہ دیا انہیں یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ آپ نہیں جاسکتے ، اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے پولیس افسران سے کہا کہ آپ غلط کررہے ہیں ،ایک عوامی نمائندے کو روکا ہوا ہے آپ عجیب بات کررہے ۔