ایک نیوز :کوٹ ڈیجی میں فلاحی تنظیم کےراشن سے بھرے4 ٹرکوں پر لوگوں نے ہلہ بول دیا ، بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق کوٹ ڈیجی میں فلاحی تنظیم کے 4 ٹرک سیلاب متاثرین کیلئے راشن لے کر جار ہے تھے لوگوں نے راشن سے بھرے ٹرک لوٹ لئے ۔
پولیس کے مطابق شہریوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے ٹرک لوٹنے کے دوران بھگڈر کےباعث خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کےعلاوہ عام شہری بھی راشن لےگئے۔
فلاحی تنظیم نے تھانے میں ابتدائی رپورٹ درج کرادی۔ اس حوالے سے فلاحی تنظیم کا کہنا تھاکہ پولیس اہلکاربھی راشن کی لوٹ مار روک نہیں سکے۔