پارلیمنٹ لاجز میں گھر پر چھاپہ ،شاندانہ گلزار نے اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

پارلیمنٹ لاجز میں گھر پر چھاپہ ،شاندانہ گلزار نے اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی
کیپشن: پارلیمنٹ لاجز میں گھر پر چھاپہ ،شاندانہ گلزار نے اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

ایک نیوز : تحریک انصاف کی سابق ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے پارلیمنٹ لاجز میں گھر پر چھاپےکیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کو درخواست جمع کروا دی۔
تفصیلات کےمطابق شاندانہ گلزار نے تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا کہ میں اگست 2018 میں خیبرپختونخوا سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی،11 اپریل 2022 کو عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد میں نے استعفیٰ دیا، اسلام آباد میں غیر موجودگی پر میرے لاجز والے گھر پر چھاپہ مار کر فیملی کو ہراساں کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمن پولیس،مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو اور سی ڈی اے کے افسران نے کاروائی کی،سادہ کپڑوں میں ملبوث افسران نے میرے گھر والوں کو دھکیاں دیں،اس معاملے میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔