ایک نیوز:اسلام آباد پولیس کی ناقص حکمت عملی سے اہلکاروں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔تھانہ سیکریٹریٹ کے بعد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں بیرک نمبر 8 خالی کروا لی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے بیرک میں رہائش رکھنے والے پولیس اہلکاروں کی غیر موجودگی میں سامان نکال کر باہر پھینک دیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کاکہنا ہے کہ نہ میں خالی کرنے کا کہا گیا نہ میں متبادل جگہ دی گئی اچانک ہمارا سامان باہر کیوں نکالا گیا۔بیرک نمبر آٹھ میں رہنے والے پولیس اہلکاروں کو اچانک اپنا بندوبست خود کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ ہم پولیس اہلکاروں سے بارہ بارہ پندرہ پندرہ گھنٹے ڈیوٹی لی جارہی ہے اس کے باوجود ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔
آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی آپریشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ترجمان پولیس کاکہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن سوال چٹھہ دو دن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ آئی جی کو بھیجیں گے۔