آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

Feb 04, 2023 | 15:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیاہے،ملزمان آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث تھے۔ملزمان فیس بک اور انسٹاگرام پر شکایت کنندہ کی قابل اعتراض ویڈیوز شئیر کر رہے تھے اور ساتھ میں اسے بلیک میل بھی کر رہے تھے۔

ملزمان نے متعدد جعلی فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹس بنا رکھے تھے جہاں سے وہ قابل اعتراض ویڈیوز کو شیئر کرتے تھے۔گرفتار ملزمان میں خاتون اور محسن یار نامی ملزم شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے۔ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کو ضبط کر کےپیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے   جنسی ہراسگی اور مالی فراد میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔انسپیکٹر قدسیہ مہتاب نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ملزم کی شناخت وقار احمد  کے نام سے ہوئی  تھی اور ملزم واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون، سمز اور میموری کارڈ بر آمد کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔  ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی کی ہدایات پر انسپیکٹر ملک اویس نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ملزم محمد منظور نے مالی فراڈ سے حاصل کی گئی رقم کو اپنی بیگم کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کیاتھا۔ملزم فراڈ سے حاصل کی گئی رقم کو مختلف جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاونٹ میں بھی ٹرانسفر کرتا رہا۔ 

مزیدخبریں