تعلیمی اداروں میں ای روزگار سینٹر قائم  کرنے کے احکامات جاری

Feb 04, 2023 | 13:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے  تمام سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی  کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں جامعات کو ای روزگار سیںنٹرز قائم  کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب نے تمام پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر جامعات کو ای روزگار سیںنٹرز قائم  کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جامعات کے وائس چانسلرز اس سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ورچوئل یونیورسٹی اور ان جامعات جن میں ای روزگار سکیم کے تحت قائم کیے گئے ہیں اور مراکز کامیابی سے چل رہے ہیں 

مراسلے کے متن میں کہا گیاہے کہ  مشورہ کر کے ای روزگار سینٹرز قائم کریں۔ ان آی روزگار مراکز سےطلبا کو  انٹرپرینورز شپ کے مواقع ملیں گے۔انٹرپرینورز شپ کے کنسورشیم پر حال ہی میں  گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب کی زیر صدارت  وائس چانسلرز کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔جس میں وائس چانسلرز نےطلباء کو انٹر پرینورشپ کی تربیت کے حوالے سے کچھ یونیورسٹیوں میں قائم ایک روزگار سیںنٹرز کو سراہا گیا تھااور انہیں دوسری جامعات میں قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں