ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے عمران خان سے وفا کی اس جرم کی سزا دی جا رہی ہے،شہباز گل،اعظم سواتی، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں پر درجنوں ایف ائی آرز درج کی گئی،اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہم عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایف ایٹ کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپریل کے ماہ میں جو کچھ ہوا اس کیس میں پیش ہوئے ہیں،ہم پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،کسی کی آل اولاد کی نہیں ،13 امپورٹ شخصیات کو اکٹھے کر کے حکومت بنائی گئی،امپورٹ ایکسپورٹ سمیت ہر شعبہ 6ماہ میں تباہ ہو چکا ہے،سیاسی دہشتگردی کی جا رہی ہے،پاکستان میں جینا مشکل تھا تو اب مرنا بھی مشکل ہو چکا ہے،ملک بھر میں دہشتگردی پھیل رہی ہے،پاکستان میں پھر سے ملک دشمن عناصر سر اٹھا رہی ہیں۔
فیاض چوہان نے کہا کہ شیخ رشید ساری کشتیاں جلا کر پاکستان اور عمران خان کی جنگ لڑ رہا ہے، شیخ رشید پنڈی کی جانی مانی سیاسی شخصیت ہے، موجودہ حکومت عوام پر ترس کھائے،اپنی پالیسی ٹھیک کریں یا حکومت چھوڑ دیں،وزیر خارجہ ہمارے پیسوں پر بیرون ممالک کے دورے کر رہا ہے،صرف سیر سپاٹے ہو رہے ہیں ۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری جتنا بڑا اللہ کا ولی ہے سب جانتے ہیں،سندھ میں قبضے، قتل،بدمعاشی کون اور کس کی پشت پناہی پر ہوتی ہے سب جانتے ہیں،آصف علی زرداری کے 4فرنٹ مین ہیں وہ انڈین ہیں،پاکستانیوں پر زرداری بھروسہ ہی نہیں کرتا۔زرداری نے کہا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا،پھر اینٹیں ڈھونڈنے دبئی بھاگ گیا تھا،جو سمجھتا ہے کہ دہشتگردی کے باعث الیکشن نہیں ہو سکتے وہ اندھا لنگڑا ہے۔