لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

ایک نیوز: لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب 69۔ 35 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق امتحان میں 23 ہزار ایک سو دس امیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں سے صرف8247 امیدوار امتحان میں پاس ہوسکے جبک14863 امیدوار امتحان میں فیل ہوگئے۔جس کے ساتھ ہی امتحان میں کامیابی کا تناسب69۔ 35 فیصد رہا۔

بورڈ حکام کے مطابق لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر نتائج آپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔طلباء 80029 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ دسمبر میں  اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ ایچ ایس ایس سی پارٹ 2 پاس کرنے والے طلباء کا مجموعی فیصد 73.99 فیصد رہا تھا اور  نتائج کے اعلان کی تقریب کے دوران چیئرمین ایف بی آئی ایس ای قیصر عالم نے کامیاب طلباء کو سراہا۔اطلاعات کے مطابق 12ویں جماعت میں بورڈ کا کل سالانہ داخلہ 21,861 تھا جس میں سے 14,003 طلباء نے امتحان پاس کیا تھا۔