جان کو خطرہ،شیخ رشید نےسیکیورٹی فراہمی کی درخواست دائرکردی

Feb 04, 2023 | 12:20 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: شیخ رشید کی جان کو خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی فراہمی کی درخواست تیار،درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری،بلاول بھٹو،شہباز شریف ،نواز شریف اور رانا ثنااللہ سے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی ہدایت پر  وکلاء کی جانب سے  درخواست تیار کر لی گئی ہے۔درخواست کچھ دیر بعد علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کردی۔ درخواست میں شیخ رشید کو دیے جانے والی سکیورٹی اور جان کی حفاظت کے کا موقف اپنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید ماضی میں متعدد بار وفاقی وزیر رہ چکے، عمران خان کے اتحادی ہیں، شیخ رشید کو عمران خان کے لیے آواز اٹھانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیخ رشید کے مطابق آصف زرداری،بلاول بھٹو،شہباز شریف ،نواز شریف اور رانا ثنااللہ سے خطرہ ہے،دوران ہراست اگر شیخ رشید کی جان چلی گئی تو ذمہ دار نامزد شخصیات ہوں گی، شیخ رشید کو اگر نقصان پہنچا تو نامزد ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے، شیخ رشید کے خلاف 2مختلف صوبوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں،پنجاب اور سندھ کی آئی جی اور ہوم سیکرٹری سے جان کی حفاظت کی ضمانت کی جائے۔نواز،شہباز اور راناثنااللہ کے خلاف کاروائی کو حکم دیا جائے۔

شیخ رشید  کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کچہری پہنچ گئے،نعیم حیدر پنجوتھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو عدالت نے 2 دن کے لیے پولیس کے حوالے کیا تھا،دن کےایک بج گئے ابھی تک عدالت پیش نہیں کیا گیا،ابھی میں عدالت میں پیش ہوا ہوں لیکن عملہ نے کہا کہ ہمیں پولیس والے نہیں بتا رہے کہ شیخ رشید کب آئیں گے،کل شیخ نے مجھے کہا تھا اگر میرا قتل ہوجاۓ تو 5 لوگوں پر FIR دلوانا.

 ابھی ہم مجسٹریٹ کو درخواست دینے لگے ہیں، درخواست میں کہیں گے شیخ رشید کے بارے میں بتایا جاۓ کہ وہ کہا ں ہیں،پولیس کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

مزیدخبریں