ایک نیوز: دبئی میں لاکھوں درہم مالیت کی سینکڑوں کلوگرام منشیات پکڑی گئی جس میں تین اسمگلر گینگ گرفتار ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے منشیات سمگل کرنے والے تین گروہوں کے منصوبے ناکام بناتے ہوئے 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسمگلر 111 کلوگرام منشیات کی فروخت کی کوشش کر رہے تھے جس کی مارکیٹ قیمت تقریبا 32 ملین درہم یا پھر 2 ارب 40 کروڑ سے زائد ہے۔
دبئی پولیس کو سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات فروخت ہونے کا علم ہوا جس پر دبئی پولیس کے اہلکاروں نے منشیات اسمگلروں سے بھیس بدل کا رابطہ کیا ۔جس کے بعد پولیس نےملزمان سے 99 کلو گرام کیپٹاگون اور 10 کلوگرام کرسٹل میتھ برآمد کرلی گئی ۔ پولیس نے ہیرؤین اور چرس گردہ بھی برآمد کیا ہے ملزمان اور انکے 23 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے این ایف نے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا ئی۔ اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 71 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے جس میں نارووال کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اے این ایف نے برہان انٹر چینج کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کی ہے جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 55 نشہ آور گولیاں برآمد ہو ئی ۔ اے این ایف نے چمن میں کاروائی کرتے ہوئے 824 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا۔
اے این ایف نے لاہور اور دیگر شہروں میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے1500کلو افیون، چرس ہیروئن،آئس اور 20000 نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔