سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

ایک نیوز: سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ مقابلہ میں  6 دہشت گرد مارے گئے جس میں سے 2 شمالی وزیرستان اور 4 چارسدہ میں ہلاک ہوئے۔

 رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن دیگر اضلاع میں بھی جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق  ’فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ پرانگ پولیس تھانے کی حدود میں چارسدہ کے علاقے نیساٹا میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ ک ہوئی جس کے تبادلے میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

ڈی ایس پی سرکل صنوبر خان نے ایس ایچ او جوہرشیڈ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیساٹا پولیس تھانے کی حدود میں واقع علاقے گجر آباد میں 3 مشتبہ شرپسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت چارسدہ کے ابوبکر عرف عمر، نوشہرہ کے حکمت اللہ اور مردان کے حبیب نثار کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لاشیں چارسدہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کی گئی ہیں جہاں شناخت کے بعد ابوبکر کی لاش اس کے لواحقین کے حوالے کردی گئی جبکہ حبیب نثار اور حکمت اللہ کے لواحقین کے نہ آنے پر ان کی لاشیں ٹی ایم اے کو دے دی گئی۔

اس کے علاوہ بنوں کے علاقے دری پل میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ گھوڑی والا پولیس تھانے کی حدود میں دہشت گرد حملہ ہوا اور 20  دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے  چوکی پر حملہ کیا۔’وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا تھا جنہوں نے بھرپور جواب دیا اور  پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 عسکریت پسند زخمی ہوئے۔ ڈیرہ اسمٰعیل پولیس اور فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کرلیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 400 افراد کی تلاشی لی گئی جبکہ 3 کو گرفتار کیا گیا، اس کے ساتھ سیکیورٹی فورسز نے دو ایم4 گنز، 5 پسٹلز اور 130 کارتوس اور ایک کار بھی قبضے میں لی۔