سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 9 دہشتگرد گرفتار

Feb 04, 2023 | 11:37 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ آپریشن کرتے ہوئے لاہور سمیت چار اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیاہے ۔

حکام کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران گرفتاری گوجرانوالہ ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، لاہور سے عمل میں لائی گئی ہیں۔دہشت گرد حساس مقامات پر حملہ کی منصوبہ بندی کر چکے تھے ۔دہشت گردوں میں عبدالرحمان ، روید خان ، غلام اللہ ، احمد حسن ، جلیل احمد ، امداد اللہ ، باسط علی ، جنید علی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

حکام کےمطابق دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد  ہوا ہے۔ دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ 

واضح رہے کہ  دہشت گردی کے تناظر میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے گجرپورہ کرول جنگل سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔  سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاریاں گجرپورہ مین کومبنگ آپریشن کے دوران کی گئی ۔ شیخوپورہ،جہلم سے دو دو ملکوال سے بھی ایک مشتبہ شخص گرفتار  ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر آپریشنز میں 10 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ۔  گرفتار افراد کے خلاف 5 مقدمات درج  کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 44 مقامات کو چیک کیا گیا جبکہ 429 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔  حکام کا کہناہے کہ  ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی .

 لاہور خودکش حملے میں 36افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا  تھا۔ سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گردکو گرفتار کر لیا تھا۔  مبینہ دہشت گرد اکمل سے سی ٹی ڈی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا تھا۔ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد ، چار ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد کر لیے گئے۔ ابتدائی تفشیش میں مبینہ دہشت گرد کے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف  ہوا تھا۔

مزیدخبریں