پی ایس ایل 8 کی ٹکٹوں کی فروخت جاری ، کونسی ٹکٹ کتنے میں؟

Feb 04, 2023 | 11:20 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی ٹکٹیں صبح 11بجے سے آن لائن دستیاب ہیں ۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی جبکہ کے دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کے لیے چار مقامات پر باکس آفس سے فزیکل ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے جب کہ راولپنڈی اور لاہور کے میچز کی ٹکٹیں مقررہ وقت پر فروخت کی جائیں گی۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ  13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈٰم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2021 کی فاتح ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق ویک ڈیز کے 8 میچ کےلیے سیزن پاسز بھی متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ 

ابتدائی طور پر ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہوگی جب کہ میچز کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کے لئے اسٹیڈیمز کے قریب بوتھس بھی قائم کئے جائیں گے۔

لاہور میں جنرل اسٹینڈ ٹکٹس کی قیمت 650 سے 1200 روپے تک ہوگی جب کہ کراچی اور ملتان میں جنرل اسٹینڈز کا ٹکٹس 650 سے 1000 روپے تک میں فروخت ہوگا۔لاہور کے ہاسپٹیلٹی باکس کی ٹکٹس کی قیمت 10 سے 18 ہزار روپے، کراچی کے 10 سے 15 ہزار روپے جب کہ ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت 12 سے 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں پریمیئم ٹکٹس 1000 سے 2500 روپے جب کہ پلاٹینم باکس کی قیمت 12 ہزار سے 18 ہزار روپے تک ہوگی۔ اس بار چاروں شہروں میں میچز کے لیے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں جن کی مختلف قمیتیں مقرر کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں