ایک نیوز: پنجاب کی عوام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شاندار تحفہ،کھابوں کے شہر لاہور میں فوڈ میلہ سجنے کو تیار ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوڈ ایکسپو2023 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایکسپو میں فوڈ سٹالز، میوزیکل کنسرٹس، فوڈ کانفرنس، ادبی مشاعرہ، انڈسڑیز بوتھ اور کلچرل پررفارمنسز اور بہت کچھ ایک ساتھ دیکھنے کو ملے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہناہے کہ فوڈ ایکسپو کا مقصد عوام کو فوڈ ہائجین، کوالٹی اور فوڈ سٹینڈرڈز کی آگاہی دینا ہے۔ فوڈ انڈسٹری، انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹس اور سٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے اکھٹا کیا جائے گا۔ میوزیکل نائٹ میں مشہور و معروف گلوکار علی ظفر، فرحان سعید، آئمہ بیگ، ندیم عباس، شائیہ گل، نتاشا بیگ، سہارا یوکے، سوچ بینڈ اور ینگ اسٹننرز بھی پرفام کریں گے۔اردو ادب کا ذوق رکھنے والوں کیلئے محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انور مسعود، افتخار عارف، احمد اخلاق، سلمان گیلانی اور دیگر معروف شعرہ محفل مشاعرہ کی رونق سجائیں گے۔خوراک سے متعلق دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرینڈزکے حوالے سے فوڈ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ فوڈ کانفرنس میں دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، سائنسدان، فوڈ ٹیکنالوجسٹ شرکت کریں گے۔خواتین کو لذیذ کھانوں اور ہائجین کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی
ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا مزید کہناہے کہ عوام الناس کی تفریح کے لیے میوزیکل نائٹس کے ساتھ مختلف کھیلوں اور تحائف کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔